اعصام الحق کو مونٹی کارلو کے پہلے راؤنڈ میں شکست

اعصام الحق کو مونٹی کارلو کے پہلے راؤنڈ میں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مونٹی کارلو (نیٹ نیوز) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی مونٹی کارلو ماسٹرز مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو میں جاری مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے بوسنین پارٹنر دمیر دمہر کو یوروگوئے کے پیبلو کوایوس اور سپین کے مارسیل گرینولرز کے ہاتھوں 6-2 ، 3-6 اور 10-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب سربیا کے نویک جوکووچ اور سوئس ملوس رانک نے پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ پہلے راؤنڈ میں نویک جوکووچ نے ہم وطن ڈاسن لاجووچ کوسوئٹزرلینڈ کے ملوس رانک نے مناکو کے لوکاس کیٹارینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔