تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین سے امیدوار صوبائی حلقہ 225 لودھراں ارسلان خان کی اسلام آباد میں ملاقات ‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین سے امیدوار صوبائی حلقہ 225 لودھراں ...

لودہراں (نما ئند ہ پا کستا ن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر خان ترین سے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 225 (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

لودہراں رانا ارسلان خاں نے گزشتہ روز بنی گالا اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی اور ملک میں جاری سیاسی صورت حال، پارٹی کی جانب سے الیکشن 2018 کے حوالے سے متوقع تیاریاں اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں رانا ارسلان خاں نے کہا کہ ضلع لودہراں میں پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر خان ترین کی قیادت میں عام آدمی خصوصاً نوجوان ووٹرز نے اپنے حق کیلئے جدوجہد کرنا اور سیاست میں فعال کردا ادا کرنا بخوبی سیکھا ہے۔لودہراں کے عوام کو اب بخوبی احساس ہے کہ یہاں ڈیروں پر بیٹھ کر احکامات چلانے والے سیاستدانوں کی حاکمانہ سیاست اب مزید نہیں چلے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر