قومی جونیئرہاکی ٹیم کیلئے منتخب پلیئرز میں تمام خوبیاں موجودہیں:عثمان احمد

قومی جونیئرہاکی ٹیم کیلئے منتخب پلیئرز میں تمام خوبیاں موجودہیں:عثمان احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرہ( نمائندہ خصوصی ) بنکاک میں ہو نے والے یوتھ اولمپک کوالیفائی راونڈکیلئے پاکستان انڈر18ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جو22 اپریل کو اپنی اُڑان بھریں گے۔ انڈر 18 یوتھ ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین محمد عثمان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ سلیکٹ کئے گئے پلےئرز میں تمام تر خوبیاں موجود ہیں۔اور انشاء اللہ پلےئرز اچھاکھیل پیش کر کے یوتھ اولمپک کیلئے کو الیفائی کریں گے یہی نوجوان پلےئرز ہمارامستقبل ہیں اور پاکستان ہاکی کو بام عروج پر لے جانے میں اپنی بھر پورصلاحیتوں کامظاہرہ کر یں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے بھر پو رکردار ادا کر رہی ہے۔اور کھویا ہو امقام پھر سے حاصل کر نے کیلئے انتھک جدو جہد کر نے میں مصروف ہے۔یہی وجہ ہے کہ قومی کھیل میں بہتری آرہی ہے۔حکومت قومی کھیل ہاکی کی بھرپور سرپرستی کر ے۔
تو مستقبل قریب میں قومی ہاکی ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔اورشائقین ہاکی کی توقعات پرپورا اتر ے گی۔انشاء اللہ اب وہ دن دور نہیں جب پاکستان ہاکی کے مقام میں اپنے کھوئے ہو ئے اعزازات حاصل کر نے میں کامیاب ہو جائیگاانہوں نے مذیدکہا کہ پاکستان میں ہاکی کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے انتخاب کے موقع پر پلےئرزکا باریک بینی سے جائزہ لیاجائے ۔ تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان دنیا میں ہاکی کی سربلندی کیلئے اعلی مقام حاصل نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے عوام کو بھی گراؤنڈزمیں آنا پڑے گا۔