جاز نے بہترین بی ٹی ایل کیٹگری کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

جاز نے بہترین بی ٹی ایل کیٹگری کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد(پ ر) پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کو فروغ دینے پر پاکستان ایڈروٹئزر سوسائٹی کے PAS 2018 ایورڈز کی بی ٹی ایل کیٹگری میں خوب پزیرائی ہوئی۔ جاز رائزنگ سٹار سیزن2' ( JRS S2) نے بڑے پیمانے پر بی ٹی ایل کی سرگرمیا ں کی اور ملک بھر میں کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والوں کے ساتھ جذباتی رابطہ قائم کیا۔JRS S2گزشتہ سال ستمبر میں مختلف شہروں میر پور، مظفرآباد، راولپنڈی، سرگودھا ، لیہ، بہاولپور، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں وسیع پیمانے پر ٹرائل کیے گئے، جہاں 150,000 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔ دوسرے مرحلے میں جاز رائزنگ سٹار ٹی - 20 ٹور نامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرائل سے منتخب کردہ کھلاڑیوں کو آٹھ شہروں کی ٹیمز میں تقسیم کیا گیا۔ جاز رائزنگ سٹار ٹی - 20 ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 2018 میں لاہور قلندر کی نمائندگی کی ۔ منتخب کھلاڑیوں کو سڈنی تھنڈرز کے ساتھ تربیت دینے کے لئے آسٹریلیا بھیجا گیا۔ جازکے ڈائریکٹرمارکیٹنگ، شعیب احسان آفتاب نے ایوارڈز کی تقریب میں کہا" پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے اور یہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، لیکن چھوٹے شہروں میں ٹیلنٹ کی تلاش کا بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے۔جاز رائزنگ سٹار کے ذریعہ، ہم نے غیر تربیت یافتہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیاروں پر تربیت دینے کا ارادہ کیا تھا، انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا'' یہ اعزاز وسیع پیمانے پر سخت محنت سے منعقد ہ مہم کے ذریعہ ملک کو کرکٹ سے منسلک کرنے کے ہمارے عزم کا عہد ہے۔میں اپنی پارٹنر ایجنسیوں کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی