کینن کپ،شاہین کلب کی جیت

کینن کپ،شاہین کلب کی جیت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)شاہین کرکٹ کلب نے لاہور ہائی کورٹ بار کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کرکینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی ۔ لاہور بار 181رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔کاشف سہیل 43،عمر فاروق 35، ارشاد نوید اور ملک ریاض 20،20رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مسیب علی نے تین ،عبد الرحمن اور محمد ذیشان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں شاہین کلب نے پانچ وکٹوں پر 182رنز بناکر کامیابی حاصل کرلی ۔محمد ذیشان 46،غلام علی 39،عامر اسلم 29اور محمد عثمان 26رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد ذیشان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی