سائیکلنگ چیمپئن شپ، افتتاحی مرحلہ سپین کے پیلونے جیت لیا

سائیکلنگ چیمپئن شپ، افتتاحی مرحلہ سپین کے پیلونے جیت لیا

اٹلی (نیٹ نیوز) سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز، اٹلی میں جاری میگا ایونٹ کے افتتاحی مرحلے میں سپین کے پیلو نے میدان مار لیا۔اٹلی میں سائیکلنگ چیمپئن شپ کا دلچسپ ایونٹ، افتتاحی مرحلے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، تمام سائیکل سوار ایک دوسرے پر سبقت لینے کیلئے محنت کرتے نظر آئے۔ سپین کے سائیکلسٹ پیلو بیلباؤ افتتاحی مرحلے میں سرفہرست رہے، پیلو نے ریس کے آغاز سے ہی بہترین پرفارمنس دی۔ انہوں نے 134 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 26 منٹ اور اکتالیس سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی