ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ پلے آف ڈراز کا اعلان

ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ پلے آف ڈراز کا اعلان

لندن (نیٹ نیوز) ڈیوس کپ ٹائی ورلڈگروپ پلے آف ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، ٹائی 14 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹائی کی فاتح ٹیمیں آئندہ برس شیڈول ورلڈ گروپ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ شکست کی صورت میں انہیں دوبارہ یورپا افریقہ زونل گروپ مرحلہ کھیلنا پڑے گا۔ آرگنائزرز کے مطابق برطانیہ کو ازبکستان، آسٹریلیا کو آسٹریا، ارجنٹائن کو کولمبیا، سوئٹزرلینڈ کو سویڈن، سربیا کو بھارت، کینیڈا کو ہالینڈ، ہنگری کو جمہوریہ چیک اور جاپان کو بوسنیا ہرزیگووینا کا چیلنج درپیش ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی