حبس بیجا کی درخواست میں برآمد ہونیوالی خاتون کو بچوں سمیت والدہ کیساتھ بھجوانے کا حکم

حبس بیجا کی درخواست میں برآمد ہونیوالی خاتون کو بچوں سمیت والدہ کیساتھ ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) لا ہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے حبس بے جاکی درخواست میں برآمدہونے والی خاتون کوبچوں سمیت والدہ کے ساتھ جانے کی اجازت دینے کاحکم دیاہے۔فاضل(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

عدالت میں قادرپورراں کی صفت الٰہی نے درخواست دائرکی تھی کہ اس کی بیٹی شازیہ بی بی کی شادی کبیروالہ کے محمدیسین سے ہوئی جس سے 2 بچے 4 سالہ عروج فاطمہ اور3 سالہ ازان پیدا ہوئے اوراب معمولی باتوں پرداماد اس کی بیٹی اورنواسے نواسی کوکمرے میں محبوس کرکے تشددکانشانہ بنارہاہے اس لئے جان کے خطرہ کے پیش نظرانہیں برآمدکرنے کاحکم دیاجائے۔ فاضل عدالت کے حکم پرپولیس تھانہ صدرکبیروالہ کے ایس ایچ اونے محبوس ماں اوربیٹے بیٹی کو برآمدکرکے عدالت پیش کیا تومحبوس شازیہ بی بی لنگڑاتی اورسہاروں کے ذریعے عدالت پیش ہوئی جس پر عدالت نے افسوس کااظہارکیااورخاتون کے بیان پردرخواست گذاروالدہ کے ہمراہ بھجوانے کاحکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر