بیگم کلثو م پھر ہسپتال منتقل ، نوازشریف بیٹی کے ہمراہ آج لندن جائینگے

بیگم کلثو م پھر ہسپتال منتقل ، نوازشریف بیٹی کے ہمراہ آج لندن جائینگے

اسلام آباد/لندن (آئی این پی)سابق وزیراعظم محمو نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت بگڑنے پر ایک مرتبہ پھر ہسپتال منتقل کردیا گیا،مریم نواز نے تصدیق کرتے ہوئے قوم سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کردی جبکہ نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کیلئے (آج ) بدھ کی صبح لندن روانہ ہونگے ۔۔منگل کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں تصدیق کی کہ میری والدہ بیگم کلثوم نواز کو ایک مرتبہ پھر ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔قوم میری والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں کیونکہ میں جانتی ہوں کہ دعائیں اثر رکھتی ہیں۔اللہ تعالی دعائیں قبول فرماتا ہے ۔آپ سب کا شکریہ ۔دوسری جانب ترجمان شریف خاندان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ (آج ) بدھ کی صبح لاہور سے لند ن روانہ ہونگے ۔واضح رہے کہ کلثوم نواز طویل عرصے سے علیل ہیں تاہم گزشتہ روز ایک بار پھر ان کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر