کرپشن بے نقاب ہونے پر حکمران عدلیہ سے خائف ہیں ‘ نتاشہ دولتانہ

کرپشن بے نقاب ہونے پر حکمران عدلیہ سے خائف ہیں ‘ نتاشہ دولتانہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈی جی خان ڈویژن غلام ےٰسین خان گوگانی،ضلعی نائب صدر ذوالفقار بلوچ ،ملک صابر حسین آرائیں ،ملک وقاص الحسن پتل،عبدالغفار قریشی سابق کونسلر نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عدالتوں پر حملے ن لیگ کی روایت رہی ہے کرپشن بے نقاب ہونے کے خوف سے حکمران عدلیہ سے خائف ہیں اور تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اعلی عدلیہ کو دبانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی حکمران اوچھے ہتھکنڈوں سے احتسابی عمل سے اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے ۔ بلاول بھٹو زرداری ،شہید بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پورا کریں گے انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے جھوٹے مقدما ت کا کئی سال سامنا کیا اور عدلیہ سے انہیں کلین چٹ ملی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو قرار واقع جلد سزا ملنی چاہیے ۔سابق نااہل وزیراعظم کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے تاحیات نااہلی حق اور سچائی کی فتح ہے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کوٹ ادو کے صدر عبدالعزیز بھٹی کے بھتیجے محمد توقیر آصف کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔

نتاشہ دولتانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر