آئی پی ایل، میچوں پر شرطیں لگانے والے 3 افراد گرفتار
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں پولیس نے بھارتی پریمیئر لیگ کے میچوں پر مبینہ طور پر غیر قانونی شرطیں لگانے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ایک گھر سے آن لائن بیٹنگ سنڈیکیٹ چلا رہے تھے۔ سینئر اہلکار یودبھیر سنگھ نے بتایا ہم نے سنیچر کو ممبئی انڈینز اور دہلی ڈیئر ڈیویلز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران شرط لگانے والے تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا گرفتار کیے جانے والے افراد اس بات پر اصرار کر رہے تھے کہ وہ پہلی بار یہ کام کر رہے ہیں لیکن وہ لوگ سات اپریل سے ایسا کر رہے تھے۔ ان افراد کے قبضے سے 11 موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، ایک ٹیلیویڑن اور ڈیجیٹل چینل رسیور برآمد ہوا۔
،محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں مکان باغ سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے منعقد ہوئے جس میں سوات، دیر لوئر ، دیر اپر، شانگلہ اور چترال ڈسٹرکٹ کی چھ سو سے زائد خواتین ایتھلیٹس نے تیرہ مختلف گیمز میں حصہ لیا ۔ دوروزہ مقابلوں میں ڈسٹرکٹ سوات نے ہاکی ، جوڈو ، ہینڈ بال ، بیڈمنٹن ، ایتھلیٹکس ، باسکٹ بال ، سکواش ، نٹ بال اور بیس بال میں گولڈ جبکہ ٹیبل ٹینس میں رنر اپ رہی ، دیر اپر نے کرکٹ اور ٹیبل ٹینس میں گولڈ جبکہ رسہ کشی ، ہاکی ، بیڈمنٹن ، باسکٹ بال ، سکواش اور والی بال میں سلور میڈل حاصل کیا ، دیر لوئر نے رسہ کشی اور والی بال میں گولڈ جبکہ نٹ بال کرکٹ اور ایتھلیٹکس میں سلور میڈل جبکہ شانگلہ ڈسٹرکٹ نے جوڈو اور ہینڈ بال میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ ایتھلیٹکس میں سوات نے تیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی دیر لوئر نو پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور دیر اپر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ایتھلیٹکس ایونٹ کے لانگ جمپ میں سوات کی اقراء نے گولڈ ، سویرا نے سلور اور چترال کی شہزادی نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ سو میٹر میں سوات کی اقراء نے گولڈ ، شانگلہ کی فاطمہ اور چترال کی نیلم نے سلورمیڈل جبکہ دیر لوئر کی ریما نے براؤنز میڈل حاصل کیا ۔ جیولن تھرو میں سوات کی سویرانے گولڈ ، اقراء نے سلور اور شہزادی نے براؤنز میڈل جیتا ، ڈسکس تھرو میں دیر لوئر کی مروہ نے گولڈ ، سوات کی سویرانے سلور اور اقراء نے براؤنز میڈل حاصل کیا ۔ اسی طرح شارٹ پٹ میں سوات کی سویرانے گولڈ ، دیر لوئر کی مروہ نے سلور اور سوات کی کوثر نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا ۔انڈر23 خیبرپختونخوا گیمزانٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا آخری مرحلہ کل سے ڈی آئی خان میں شروع ہوگا #/s#