امپائر پر برسنے کاانجام ، امریکی کھلاڑی کو62سوڈالرجرمانہ

امپائر پر برسنے کاانجام ، امریکی کھلاڑی کو62سوڈالرجرمانہ

مونٹی کارلو(نیٹ نیوز) امریکی ٹینس کھلاڑی جیرڈ ڈونلڈسن کوسپورٹسمین سپرٹ کامظاہرہ نہ کرنے پر 6ہزاردوسوڈالرجرمانہ کردیاگیاہے۔غلط فیصلہ دینے پر کورٹ پر ہی امپائر پر برس پڑنے والے کھلاڑی میچ ختم ہونے کے بعدہاتھ ملائے بغیر ہی چل دئیے تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مونٹی کارلو ماسٹرز کے پہلے راؤنڈ میچ کے دوران سپینش کھلاڑی راموس کی سروس آؤٹ تھی لیکن امپائر آرناٹ گاباس نے اسے ان قرار دے دیا جس پر عالمی نمبر 51 ٹینس اسٹار ڈونلڈسن امپائر پر برس پڑے۔بعدازاں وڈیو ری پلے میں بھی دیکھا گیا کہ ڈونلڈسن صحیح تھے لیکن ہاک آئی کی سہولت میسر ہونے کے سبب امپائر کے فیصلے کو ہی حتمی قرار دیا گیا۔ ڈونلڈسن نے شکست کے بعد مخالف کھلاڑی سے رویے پر معافی مانگی لیکن امپائر سے ہاتھ ملائے بغیر ہی چلے گئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی