جنوبی پنجاب محاذ والے کروڑوں سرائیکیوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ‘ شیر گورچانی

جنوبی پنجاب محاذ والے کروڑوں سرائیکیوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ‘ شیر ...

جام پور (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانیوالے خود تو احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں لیکن وہ کروڑوں سرائیکی عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے ٗ انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنسوں سے صوبوں کا قیام عمل میں نہیں آتا اس کے لئے مکمل(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

فریم ورک کی ضرورت ہے ٗ این ایف سی ایوارڈ طے ہوتے ہیں کہ پانی سے لیکر بجٹ تک کی تقسیم کی پلاننگ ہوتی ہے ٗ 70سالوں سے عوام کو زبانی جمع خرچ کرکے بے وقوف بناکر ووٹ لینے والے بابے سمجھتے ہیں کہ وہ اس بار بھی عوام کو لولی پاپ دیکر اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن اب عوام سمجھدار ہوگئے ہیں ان لٹیروں اور شعبدہ بازوں کو الیکشن کے روز پولنگ ایجنٹ تک نہیں ملیں گے ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے ان خیالات کا اظہار نوجوان صحافی عنصر سجاد ملک کو ان کی رہائش گاہ پر جاکر شادی کی مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور کوٹ طاہرمیں کٹوخان سیال کی رہائش گاہ پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جب یہ بابے صدر پاکستان تھے ٗ نگران وزیر اعظم ٗ وزیر قانون ٗ وزیر آبپاشی ٗ صوبائی وزیر خزانہ ٗ وزیر خارجہ اور چیف وہپ پارلیمنٹ لاجز جیسے اہم مناصب پر فائز تھے تو انہیں نہ تو سرائیکی صوبہ یاد تھا اور نہ ہی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے کروڑوں عوام یاد تھے اب جب عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے تو الیکشن سے عین دوتین ماہ پہلے انہیں صوبہ بنانا یاد آگیا ۔ مسلم لیگ (ن) صوبہ بنانا چاہتی ہے لیکن صوبہ کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور لسانیت کی بھینٹ چڑھانے کی مخالف ہے ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ جو ایم این اے وزیر اعظم کو اپنے شیش محل میں لے جاسکتا ہے کیا وہ جام پور کے لئے سوئی گیس نہیں لے سکتا تھا ۔انہوں نے کہاکہ اگر مجھے میری جماعت نے این اے کا ٹکٹ دیا تو میں الیکشن لڑ کر دکھاؤں گا نہ صرف بابوں کی ضمانتیں ضبط کرواؤں گا بلکہ انہیں پولنگ ایجنٹ تک بھی نہیں ملیں گے ۔اس موقع پر سٹی چیئر مین حاجی محمد اکرم قریشی ٗ ڈپٹی چیئر مین ملک عقیل احمد آرائیں ٗ سردار نذر خان رند ٗ سردار حاجی محمد شریف خان لُنڈ ٗسردار غلام فرید خان پتافی ٗ میاں ظہور احمد خوجہ ٗ ملک محمد اقبال آرائیں ٗ ملک بشیر احمد ببر ٗ ملک عبدالکریم ببر ٗ ملک اختر حسین ببر ٗ ملک صفدر حسین ببر ٗ ملک بشیر احمد پرہار ٗ شاہجہان خان کاکڑ ٗ عبدالغفار قریشی ٗ چوہدری اعجاز مشتاق ٗ ملک فیاض احمد ببر ٗ ملک فدا حسین کھوکھر ٗ میاں محمد احمد بودلہ ٗملک سجاد حسین ببر ٗ فاروق خان گوپانگ ٗ مرزا فرحان خان مغل ٗ خواجہ آفتاب سکندر ٗ نفیس الرحمن خان شیروانی ٗ عبدالجبار کانگڑ ٗ ملک غلام مصطفی ڈڈا ٗرائے واجد حسین ٗ نذر حسین خان احمدانی ٗ سردار مقدم اللہ یار خان کچھیلا ٗ جام اللہ ڈیوایا خان کچھیلا ٗ ملک شاہجہان آرائیں اوردیگر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر