پی پی دور کے کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سرائیکی صوبہ بنائیں گے : آصف زرداری

پی پی دور کے کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سرائیکی صوبہ بنائیں گے : آصف زرداری

ملتان ( نیوز رپورٹر) سابق صدر ‘شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ کا قیام ہماری منزل ہے ۔ اس سلسلے میں ہماری سابقہ حکومت نے جو اقدامات کئے تھے‘ انہیں آگے بڑھایاجائے گا اور پی پی پی کے سابق دور حکومت میں قائم کئے گئے کمیشن کی رپورٹ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے مطابق ایک صوبہ بنایاجائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق ایم این اے علی موسیٰ گیلانی کے ساتھ بلاول ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے اپنے منشور میں سرائیکی صوبے کو شامل کیااور ہماری کوششو ں سے سینٹ میں صوبے کا بل منظور ہوا ۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں قراردادیں منظو ر ہوئیں جبکہ مسلم لیگ نے ایک کی بجائے 2 صوبو ں کی بات کی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا اور خطے کے رہنے والو ں کے ساتھ دھوکہ کیامگر قوم آج ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی ۔پیپلز پارٹی ہی آنے والے دور میں صوبہ بنائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ تنظیمی عمل مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی پوری طرح متحرک ہے‘ اب الیکشن کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ ہم انتخابی میدان میں ڈٹ کر مخالفین کا مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ملتان کادورہ کرکے جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر