انٹر ڈسٹرکٹ جوڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل گوجرانوالہ کے نام
گوجرانوالہ (نیٹ نیوز ) پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جوڈو چیمپئن شپ گوجرانوالہ نے جیت لی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے 150 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سٹی سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جوڈوچمپیئن شپ میں پنجاب کے14 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 150کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کے درمیان مختلف اوزان کے حساب سے مقابلے ہوئے۔جوڈو کے ان مقابلوں میں کھلاڑی اپنے مخالف کو چت کرنے کے لیے مختلف داؤ پیچ لڑاتے رہے۔ کھلاڑیوں نے ان مقابلوں کی لیے خوب محنت کر رکھی تھی تاہم سخت مقابلوں کے بعد گوجرانوالہ نے جوڈو چمپئین شپ جیت لی۔
جوڈو جاپانی کشتی ہے۔ پاکستان میں اس کھیل میں بہت ٹیلنٹ پایا جا تا ہے۔ فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔