نواز خاندان نے مفاد پرستوں کو گلے لگایا ‘ دوست کھوسہ

نواز خاندان نے مفاد پرستوں کو گلے لگایا ‘ دوست کھوسہ

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار)سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب میاں آصف منظور موہل کی رہائش گاہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی میاں آصف منظور موہل نے پی پی 240 میں آنے والے قومی انتخابات کی مہم کا آغاز بھرپور طریقے سے شروع کردیا۔ الیکشن مہم کی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیراعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ تھے. تقریب سے خطاب(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ ہم نے نواز خاندان کو اقتدار کے عروج میں خیر آباد کہاہے۔مسلم لیگ ن کا شیرازہ 2008 میں بکھر گیا تھا.اقتدار کی خاطر نظریات کو بالا طاق رکھ کر شریف برادران نے پی پی پی سے اتحاد کیا.شریف برادران نظریات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔اپوزیشن دور میں کارکنان پر ظلم کرنے والے ابن الوقتوں کو شریف برادران نے شریک اقتدار کیا نواز ٹولے نے سیاست میں کمایا ۔سردار ذولفقار کھوسہ کے اثاثے کم ہوئے ۔نواز شریف آپ کو ملکی دولت لوٹنے پر نکالا گیا۔آج یہ اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں تو سب پر الزام لگا رہے ہیں.عدلیہ اور اداروں پر الزام تراشی کرنے سے انکی خلاصی نہیں ملے گی.۔گستاخ رسول کے ساتھ عوام کسی صورت نہیں چلیں گے۔جو ختم نبوت کو آئین سے ختم کرنا چاہتے تھے انکا خود کا نام مٹ جائے گا۔نواز خاندان نے نظریاتی کارکنان کی بجائے مفاد پرستوں کو گلے لگایا۔شریف برادران نے مسلم لیگ کو ذاتی جاگیر بنا دیا ۔ جمہوری پارٹی میں شریف برادران نے آمریت قائم کررکھی ہے.ڈکٹیٹر خاندان مخلص کارکنان سے اختلافات کے باعث آج تنہائی کا شکار ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں آصف منظور نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں نظریات نام کی کوئی چیز نہیں۔جنوبی پنجاب کو حکمرانوں نے محرومیوں کی جانب دھکیلا ۔ شریف برادران کی سیاست ختم ہو چکی ہے تخت لاہور والوں کے پاس جنوبی پنجاب کے لئے وقت نہیں ، جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ صرف اور صرف جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے ہی ممکن ہے۔ جنوبی پنجاب کی تحریک میں منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز کے علاوہ ہزاروں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ اب جنوبی پنجاب کے لوگ جاگ گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے پیر احمد نواز کی رہائش گاہ پر پی پی 239بہاولنگرIIIکے نمائندہ وفد اور انجمن تاجران اور انجمن آڑھتیان اور صحافیوں جن میں بہاولنگر کی معروف سماجی شخصیت محمد خان، سہیل خان ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران بہاولنگر، صدر انجمن تاجران شیخ محمد انور، صدر انجمن آڑھتیان راوٗ محمد سلیم اختر، وائس چئیرمین انجمن تاجران ضلع بہاولنگر اسماعیل قمر، چئیرمین انجمن تاجران ضلع بہاولنگر شیخ اختر حسین، صدر انجمن تاجران دلشاد مارکیٹ محمد شفیق چوہدری، بابو فتح محمد، آصف خان خاکوانی، پیر محمد حسین بودلہ، سید لطف الحسن گیلانی، شیخ غلام رسول، احمد حسن، شفیق جوئیہ، آصف ساغری، ڈاکٹر ظفر عباس بھٹہ اور کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شریک تھے ۔

دوست کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر