ایپکا ملازمین کے مطالبات کے حق میں مظاہرہے ‘ ریلیاں ‘ احتجاج کیلئے قافلے اسلام آباد روانہ

ایپکا ملازمین کے مطالبات کے حق میں مظاہرہے ‘ ریلیاں ‘ احتجاج کیلئے قافلے ...

خانیوال ‘ وہاڑی ‘ مظفر گڑھ‘ بہاولپور ‘ رحیمیار خان ‘ ڈیرہ غازیخان (نمائندگان) ایپکا کے مطالبات کے حق میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ‘ دفاتر کی تالہ بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی ‘ خانیوا ل سے بیورو نیوز کے مطابق آل پنجاب کلرکس ایسوسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف کمپیوٹرز پروفیشلنز ڈسٹرکٹ خانیوال کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا اور (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں مطالبات پورے نہ ہوئے تو گرفتار یاں عمل میں لائیں گئیں تو احتجاج کا دائرہ بڑھتا چلا گیا ایپکا اور کمپیوٹرآپریٹرز ملازمین صوبائی نائب صدر ایپکا پنجاب میاں محمدعمران کمبوہ، چوہدری مسعود الرؤف ،محمدانوارسپرا کی قیادت میں گھراؤ کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق مطالبات کی منظوری کیلئے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ دفاتر کی تالا بندی کرکے قلم چھوڑ ہڑتال جائز مطالبات منظور نہ کئے گئے تو بجٹ پیش نہیں کرنے دیں گے اسلام آ باد،لاہور اسکے بعد پورے پنجاب کو بند کرنے کی دھمکی سینئر نائب پنجاب و ضلعی صدر ایپکا شیخ مظہر حسین کی قیادت میں مختلف محکموں کے ملازمین نے بلڈنگ دفتر میں احتجاجی کیمپ میں حکومت سے مطالبات کی منظوری پر زور دیا جبکہ احتجاجی کال صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری ، صوبائی و مرکزی صدر ایپکا کی ہدایت پر ضلع بھر میں تما م دفاتر کی تالہ بندی اور مکمل ہڑتال کی گئی اس موقع پر ضلع بھر سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے نے شرکت کی اورمحکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت شیخ مظہر حسین ، ضلعی صدر ایپکا /صوبائی سینئر نائب صدر ایپکا پنجاب، میاں محمد شاہد مشتاق ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا ضلعی عہدیداران ایپکارانا ناصر محمود،صداقت علی خان، عطا ء محمد ، محمد اسلم، محمد اعظم گجر، میاں شاہ جہاں قیصر، طیب بھٹی(جنرل سیکرٹری پنجاب، پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ) نے کی۔ پریس کلب کے باہر دھرنا دیا گیااور احتجاجی مظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں معقول اضافہ کرے ۔ مظفر گڑھ سے بیورو رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا اور ریلی.دفاتر کی تالہ بندی سے دور دراز سے آئے سائلین کو پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ میں ملازمین نے اپنے حقوق کے لیے احتجاجی دھرنا دیا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکاملک شاکر وگ سمیت ساجد بخاری،ممتاز کھرل، عابد، مہر ریاض،ملک سعید سندیلہ، ککھ ریاض لفاری راشد رحیم عرف راجو اور جام عبدالحمید نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ایپکابہاولپور کے جملہ دفاتر کے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سراپا احتجاج، بہاولپورکی تمام شاہراہوں پراحتجاجی ریلیاں اور فرید گیٹ پر روڈ زبلاک کر کے شدید نعرے بازی کی گئی سیکرٹری جنرل پنجاب فخر الرحمان اظہر،صدر میونسپل کارپوریشن ملک ریاض احمد ،صدر محکمہ صحت چوہدری زاہد محمود ،ترجمان ایپکا رفیق احمد خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لاکھوں خاندانوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی شدید مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔ رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چارٹرآف ڈیمانڈسمیت دیگرمطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی دھرنوں وریلیوں کاسلسلہ زورپکڑگیاہے ‘ گذشتہ روزبھی ضلعی صدرایپکاچوہدری محمدبوٹاعابدکی قیادت میں ضلع بھرکے سرکاری ملازمین واہلکاران نے دفاترکی مکمل تالہ بندی اورہڑتال کی اوراحتجاجی کیمپ ٹاؤن ہال میں دھرنادیا‘ دھرناکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرچوہدری محمدبوٹاعابد‘ جنرل سیکرٹری میاں اکرام الحق‘ فاروق گوپانگ‘ عبدالرزاق بلوچ‘ غلام مصطفے عباسی‘ چوہدری نذیر‘ میاں فاروق ودیگرنے کہاکہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دوراقتدارمیں سرکاری ملازمین سے شب وروزاداروں کی بہتری کے لیے کام تولیالیکن ان کے حقوق فراہم نہ کرکے ملازم دشمنی کاثبوت دیاہے اب کسی صورت حکومتی وعدہ قبول نہیں کریں گے بلکہ مطالبات کی منظوری کے نوٹیفیکیشن کے جاری ہوئے بغیرچین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ایپکا کی اپنے مطالبات کے حق میں ریلی ایپکا مرکزی آفس سے بمبئے ہوٹل چوک تک ضلع کچہری روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء کی اپنے مطالبات کے حق میں اورحکمرانوں کے خلاف شدید نعرہ بازی بمبئے ہوٹل چوک پر ایپکا کے قائمقام ڈویثرنل صدر سرفراز اللہ والا،محکمہ پبلک ہیلتھ یونٹ صدر سرفراز احمد خان ،مقصود خان جلبانی ،ایپکا ایری گیشن یونٹ صدر گڈو دستی ،محمد اصغر لُنڈ،غلام مصطفی، عبدالحمید جیالا کا خطاب حکمرانوں نے ایپکا کے مطالبات نہ مانے تو الیکشن میں لاکھوں سرکاری ملازمین نوازلیگ کو ووٹ نہیں دینگے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نئے بجٹ میں کیاجائے ۔ایپکا مرکزی آفس سے نکلنے والی احتجاجی ریلی میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد شامل تھی ۔جبکہ سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال بھی کی ۔احتجاجی ریلی ضلع کچہری روڈ سے بمبئے ہوٹل چوک پہنچی جہاں ایپکا راہنماؤں اور عہدیداروں نے خطاب کیا اور کہا کہ ہمارے مطالبات پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چوبیس سو کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیاجائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر