افغانستان میں مسلح افراد کا گاڑی پر حملہ، 6 افراد ہلاک،4زخمی

افغانستان میں مسلح افراد کا گاڑی پر حملہ، 6 افراد ہلاک،4زخمی

کابل(آئی این پی)افغانستان کے مغربی صوبے غور میں مسلح افراد نے 6 عام شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان اقبال ناظمی نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے صوبائی دارالحکومت فروز کوہ کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس دوران 6 افراد ہلاک اور4 دیگر زخمی بھی ہو گئے۔ اس حملے کا نشانہ بننے والے تمام افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ ناظمی کے مطابق یہ افراد صوبے ہرات سے غور جا رہے تھے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اس حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی۔

گاڑی پر حملہ

مزید : علاقائی