موسیٰ خیل میں لیویز فور س کی کارروائی دو بچیاں بازیاب

موسیٰ خیل میں لیویز فور س کی کارروائی دو بچیاں بازیاب

موسیٰ خیل (این این آئی)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں لیویز فور س نے ونی کی گئی 2 کم سن بچیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ضلع موسیٰ خیل توئی سر میں یہ کارروائی دو پہر کی گئی جب لیویز فورس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے ونی کی گئی دو کم سن بچیوں جس میں 4 سالہ رنگینہ اور5 سالہ شبینہ کو بازیاب کرالیا ہے۔ان دو نو ں کمسن بچیوں کو ونی کے تحت وہاں قید کر رکھاگیا تھا جبکہ فورسز نے دوران تلاشی مکان سے اسلحہ اور راؤنڈز بھی برآمد کئے تاہم کارروائی کے دو ران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ٗ دو بچیاں بازیاب

مزید : علاقائی