الزامات کی سیاست قومی موومنٹ کا وتیرہ بن گیا ،ناصر حسین شاہ

الزامات کی سیاست قومی موومنٹ کا وتیرہ بن گیا ،ناصر حسین شاہ

کراچی (این این آئی) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنا منتشر قومی موومنٹ کا وتیرہ بن گیا ہے، پہلے وہ اپنے کرتوت دیکھیں پھر دوسروں پر بات کریں۔ کے الیکٹرک کی نااہلی اور وفاقی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کراچی میں بجلی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے ۔گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی اپنی جگہ لیکن گیس کمپنی کا گیس مہیا نہ کرنا ایک ایشو ہے جسکی وجہ سے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے پانی کی کمی کی وجہ بھی لوڈ شیڈنگ اور بریک ڈاؤن ہے۔ بار بار بریک ڈاؤن کی وجہ سے واٹر بورڈ کی پانی کی موٹریں جل جاتی ہیں جس سے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہوتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ بجلی کے معاملے میں سنجیدہ ہیں انھوں نے وزیر اعظم کو سو خط لکھے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دس بسیں شہر کے لئے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چلائی جارہی ہیں،باقی 650 بسیں آرہی ہیں جس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کی قلت پر قابو پایا جاسکے گا۔

ناصر حسین شاہ

مزید : علاقائی