اتر پردیش ، 7سالہ بچی بد اخلاقی کے بعد قتل ، ملزم گرفتار

اتر پردیش ، 7سالہ بچی بد اخلاقی کے بعد قتل ، ملزم گرفتار

ایٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ اترپردیش میں 7 سالہ بچی کو بداخلاقی کے بعد قتل کردیا گیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق صوبہ اترپردیش کے ضلع ایٹا میں 19 سالہ لڑکے نے 7 سال کی بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ایٹا کے علاقے گلہ منڈی میں پیر کی رات بچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران 19 سالہ سونو نامی نوجوان اہل خانہ سے نظر بچا کر بچی کو قریب ہی واقع زیر تعمیر عمارت میں لے گیا جہاں اس نے کمسن کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔پولیس کا کہناہے کہ شادی کی تقریب کے دوران بچی کے اہل خانہ نے اسے گمشدہ پاکر تلاش شروع کی تو بچی کی لاش قریب ہی واقع زیر تعمیر عمارت سے ملی۔پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا جب کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

7 سالہ بچی کو قتل

مزید : علاقائی