واپڈا ہسپتال ملتان کا شوکت خانم میموریل اور کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کیساتھ معاہدہ

واپڈا ہسپتال ملتان کا شوکت خانم میموریل اور کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کیساتھ ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) واپڈا ہسپتال نے کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے شوکت خانم میموریل ہسپتال اور دل کے مریضوں کے علاج کے لئے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان سے معاہدہ واپڈا ہسپتال ملتان کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ واپڈا ہسپتال ملتان(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ ادویات کی اقسام اور ان کے معیار کو بڑھایاگیاہے اب وہ ادویات بھی دستیاب ہیں جو پہلے ریٹ کنٹریکٹ میں شامل نہیں تھیں ۔ ہسپتال میں آنکھوں اور دانتوں کے شعبہ جات کے لئے نئی جدید مشینیں بہت جلد نصب ہوجائیں گی ۔ ریڈیالوجسٹ اور ناک، کان ،گلہ کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لئے کوشش جاری ہے جلد ہی ان شعبوں کے مریضوں کا علاج شروع ہوجائیگا۔ وہ واپڈا ہسپتا ل میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے شوکت خانم میموریل اور دل کے مریضوں کے علاج کے لئے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان سے معاہدہ کیاگیاہے ۔ مہلک امراض کے مریضوں کو فوری طورپر شوکت خانم اور کارڈیالوجی ٹرانسفر کیاجارہاہے اور نشتر ہسپتال مینارکی سروسز بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔ لیبارٹری اورایمرجنسی سروسز24گھنٹے فراہم کی جارہی ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد افضل، سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر علی عباس، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر جہانزیب لون، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد سجاداور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انعام اللہ خان بھی موجود تھے ۔

واپڈا ہسپتال معاہدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر