نیول چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، عسکری صنعت کو ترقی کے اشتراک پر تبادلہ خیال
بیجنگ (آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چینی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل شین جنلونگ اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و انڈسٹری سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی تعاون‘ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال ،عسکری صنعت کو ترقی کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔۔ ملاقات میں عسکری صنعت کو ترقی کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار پر روشنی ڈالی‘ شین جنلونگ نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورے پر چین پہنچے۔ ملاقات میں باہمی تعاون ‘ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار پر روشنی ڈالی۔ میری ٹائم دہشت گردی اور بحری قذافی کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار سے متعلق چینی بحریہ کے سربراہ کو آگاہ کیا۔ نیول چیف نے کثیر القومی ٹاسک فورس میں پاک بحریہ کی شرکت پر بھی روشنی ڈالی۔
نیول چیف
۔