کراچی ، لوڈشیڈنگ پر بلدیاتی نمائندوں کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج

کراچی ، لوڈشیڈنگ پر بلدیاتی نمائندوں کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بلدیاتی نمائندوں نے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا۔کراچی میں گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کیالیکٹرک نے سوئی سدرن کی جانب سے گیس فراہم نہ کرنے کا جواز پیش کیا ہے۔کراچی کے بلدیاتی نمائندوں نے شہر میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کیا جس میں میئر کراچی وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ سوئی سدرن اور کے الیکٹرک کے درمیان آپس کا تنازع ہے، کراچی کے لوگوں کا دونوں کمپنیوں کے واجبات اور تنازع سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے ان کے مسائل کراچی والے کیوں بھگتیں۔میئر کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی نے کراچی کے شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، صدر پاکستان اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مسائل کو فی الفور ختم کرائیں۔

مزید : علاقائی