قید خانوں میں پولیس کے کردار سے انکار نہیں، طلال چوہدری

قید خانوں میں پولیس کے کردار سے انکار نہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح کم ہو رہی ہے ، 100 پولیس اہلکاروں کے خلاف مختلف انکوائریاں چل رہی ہیں ، اسلام آباد میں قید خانوں میں پولیس کے کردار سے انکار نہیں کرتا ۔ سوموار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ اسلام آباد کے حالات خراب نہیں ہیں ۔ خواتین ملازمین کے بارے میں سکینڈل آیا تین ماہ سے کارروائیاں کرکے گرفتاریاں کی گئی ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ نچلے رینک کے افسران سمیت بڑے عہدیدوں پر بیٹھے لوگ بھی ایسے جرائم میں ملوث ہیں ۔ 100 پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں ۔

مزید : علاقائی