امریکہ ، کیرولینا کی جیل میں جھگڑے کے دوران 7قیدی ہلاک ، 17زخمی

امریکہ ، کیرولینا کی جیل میں جھگڑے کے دوران 7قیدی ہلاک ، 17زخمی

واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی حصے کی مقامی جیل میں رات گئے جھگڑے میں 7 قیدی ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لی کوریشنل انسٹیٹیوٹ میں جھگڑے کا آغاز اتوار کی شب ہوا جس پر رات ڈھائی بجے قابو پالیا گیا۔ جیل حکام نے تصدیق کی کہ ‘لی سی آئی سینٹر میں جھگڑے کے واقعے میں 7 قیدی ہلاک ہوگئے اور 17 زخمی قیدیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی’۔ اس حوالے سے ٹویٹ کیا گیا کہ حالات پر قابو پانے کیلئے سیکیورٹی فورس اور جیل گارڈز کے دستوں میں شامل تمام اہلکار محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں ملوث متعدد قیدیوں سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے بتایا گیا کہ لی کوریشنل انسٹیٹیوٹ میں تقریباً 16 سو قیدی ہیں، اس جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، جسے 1993 میں تعمیر کیا گیا۔مقامی اخبار کے مطابق جنوبی کیرولینا جیل میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی تھی۔2017 میں 12 اور 2016 میں 5 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔

جیل میں لڑائی،ہلاکتیں

مزید : علاقائی