ڈیرہ‘ ینگ ڈاکٹرز کا ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ دھرنا

ڈیرہ‘ ینگ ڈاکٹرز کا ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ دھرنا

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہسپتال انتظامیہ اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کے نارواسلوک اور انتقامی کاروائیوں کے خلاف احتجاجی کیا اور ایم ایس آفس میں دھرنا دیا،ڈاکٹر میسم رضا نے صحافیوں کو بتایا کہ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی نے ہاؤس آفیسرز ڈاکٹر ضمیر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے وارڈ سرونٹ جہانگیر نے ان کی تصویریں منع کرنے پرتھپڑ مار(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

دیاجس پر ینگ ڈاکٹر نے احتجاج شروع کردیا انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر کے خلاف کاروئیاں کئی ماہ سے شروع کی ہوئی ہیں اور ان کی تنخوائیں بھی روک لی ہیں اس موقع پر ڈاکٹراختر حُسین،ڈاکٹرامین قیصرانی،ڈاکٹرمجاہد،ڈاکٹر جام محسن اور ڈاکٹر یاسر بھٹی کے علاوہ کثیر تعداد میں شرکت کی اور اسماعیل بلوچ ایڈووکیٹ، شکیل بلوچ ایڈووکیٹ نے یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک ہوئے انہوں نے وزیراعلی پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ہاؤس آفیسر پر تشدد کرنے والے وارڈ سرونٹ کے خلاف کاروائی کی جائے اور ڈاکٹرز کی روکی ہوئی تنخوائیں بحال کی جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر