باپ بیٹی ملک میں افرا تفری پھیلانا چا ہتے ہیں، قمرز مان کائرہ

باپ بیٹی ملک میں افرا تفری پھیلانا چا ہتے ہیں، قمرز مان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ ( آن لا ئن ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرز مان کائرہ نے کہا ہے کہ باپ بیٹی ملک میں افرا تفری پھیلانا چا ہتے ہیں، پی پی پی نے اداروں کے تقدس کے لئے اپنے لیڈر کی قربا نی دی لیکن اعلیٰ عدلیہ پر کو ئی آنچ نہیں آنے دی اور اداروں کاوقار بحال کیا ،نواز شریف اگر جمہوریت کی پیداوارہو تے تو کبھی بھی جمہوریت سے بغاوت نہ کر تے لیکن ڈکٹیٹر کی پیداو ار کو صرف کرپشن پیاری تھی۔ اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے اوکاڑ ہ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اِظہار الحق طور ،نواب طارق خان پٹھان ،ریاض نا گوری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا آج جس شخص کو عوام ڈکٹیٹر کہتے ہیں اس کے سیاسی بیٹے نواز شریف نے ملک کو اربوں ڈالر کا مقروض کر دیا ،اگر یہ پیسہ پاکستان میں لگا ہو تا تو ملک میں خوشحالی آتی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ڈالر زیادہ سے زیا دہ 85روپے کا تھا لیکن اب 117روپے کا ہے اس کا بوجھ کس پرپڑے گا۔ عوام سے مو جودہ حکمران دو وقت کی رو ٹی بھی چھین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دلوں کی دھڑکن پی پی پی ہے، عوام نے دیکھ لیا ہے کہ کون ملک و قوم کے لئے بہتر ہے۔
قمرز مان کائرہ

مزید :

علاقائی -