نگران حکومت کو مزید مدت ملنے کی کوئی آئینی گنجائش نہیں، افتخار چوہدری

نگران حکومت کو مزید مدت ملنے کی کوئی آئینی گنجائش نہیں، افتخار چوہدری

خانیوال(آئی این پی )سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ اور جرنیلوں کے درمیان’’ گٹھ جوڑ ‘‘ کی باتیں پروپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں ،موجودہ فوجی قیادت آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے کا واضح پیغام دے چکی ہے ، الیکشن بروقت کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ،ان کے علاوہ ان کا کوئی اور کام نہیں ہوتا، آئندہ الیکشن میں ’’آزاد ‘‘ امیدواروں کی کامیابی کے امکانات زیادہ دکھائی دیتے ہیں،جو گروپ بناکر آئندہ حکومت سازی میں اہم کردار کریں گے، الیکشن بروقت ہوں گے ،آئینی طور پر کسی قسم کی تاخیرنہیں ہوسکتی،نگران حکومت کو مزید مدت ملنے کی کوئی آئینی گنجائش نہیں ۔ منگل کو پریس کلب کبیروالا کے صدر حفیظ سعیدی،جنرل سیکرٹری راؤ امجد ندیم کی قیادت میں ملنے والے وفدسے ملاقات کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے افتخار چوہدری نے کہاکہ عدلیہ اور جرنیلوں کے درمیان’’ گٹھ جوڑ ‘‘ کی باتیں پروپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں ،موجودہ فوجی قیادت آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے کا واضح پیغام دے چکی ہے ، الیکشن بروقت کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ،ان کے علاوہ ان کا کوئی اور کام نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے عوام نے جو عزت اور مقام دیا ہے ،اس کے پیش نظر عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے اپنا حصہ ڈالنے کیلئے سیاست میں آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں ہوش کے ناخن لیں ، مفاد پرست اورسبز باغ دکھانے والے سیاستدانوں کو ووٹ نہ دیں ، ا پنجاب میں ترقی کے حکومتی دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،جنوبی پنجاب کو ’’صوبہ ‘‘ بنانے کا نعرہ آئندہ الیکشن جیتنے کا سیاسی ڈھونگ ہے ،ریاست بہاول پور کی صورت میں جنوبی پنجاب کو نیاصوبہ بنانے کا تمام سسٹم موجود ہے ،لہذا اگر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بناناہے تو اسکے لئے صوبہ بہاول پور بہترین چوائس ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک کے نتیجے میں عوام،وکلاء اور میڈیا نے ایک بھرپور جدوجہد کرکے پاکستان میں ہر قسم کے مارشل لاء لگنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے،الیکشن بروقت ہوں گے ،آئینی طور پر کسی قسم کی تاخیرنہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جنوبی پنجاب سمیت دیگر علاقوں کے دورہ جات کے دوران پتہ چلا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سنگین صورت حال کا سامنا ہے ،مجھے حکومتی دعوؤں کے مطابق کہیں پر بھی ترقی نظر نہیں آئی

افتخار چوہدری

مزید : علاقائی