استنبول،القدس اکنامکس کانفرنس 100 ملین ڈالرفنڈ کے قیام کا اعلان

استنبول،القدس اکنامکس کانفرنس 100 ملین ڈالرفنڈ کے قیام کا اعلان

استنبول (اے این این )ترکی کے شہر استنبول میں 3 روز تک جاری رہنے والی عالمی القدس اکنامک کانفرنس کے تیسرے روز دفاع القدس کے لیے 10 کروڑ ڈالر پرمشتمل ایک فنڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں القدس اقتصادی کانفرنس کا اہتمام فلسطین ،ترکی تاجر اتحاد، بیرون ملک مقیم فلسطینی کاروباری شخصیات اور القدس کے حوالے سے کام کرنے والے مختلف اداروں نے مشترکہ طورپر کیا تھا۔کانفرنس کے اختتام پر انتظامی کمیٹی نے تمام شرکا، تاجروں اور صاحط ثروت شخصیات سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس کی بہبود اور اس کی تعمیرو ترقی کے لیے القدس فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالیں۔اس موقع پر القدس فنڈز کے قیام کا اعلان کیا گیا اور 20 سرکردہ کاروباری شخصیات نے اس فنڈ کے لیے 100 ملین ڈالر کی رقم دینے کا عہد کیا ہے۔

القدس

مزید : علاقائی