وادی سون ، آسمانی بجلی گرنے سے خاتون بیٹی سمیت جاں بحق ، 3بچے زخمی

وادی سون ، آسمانی بجلی گرنے سے خاتون بیٹی سمیت جاں بحق ، 3بچے زخمی

جوہرآباد(نمائندہ پاکستان)وادی سون کے قصبہ پدھراڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے پچیس سالہ خاتون سمیرا جان اور اسکی تین سالہ بیٹی کرن جاں بحق بہن حمیرا اور تین بچے بدر پروین اور نسین زخمی ہو گئے۔منگل کے روز پدھراڑ کے ایک شخص عاشق کے مکان پر پر اچانک آسمانی بجلی گری جس کے باعث مکان منہدم ہوگیا ، سمیرا جاں اور اسکی بیٹی موقع پر جاں بحق اورتین بچوںں سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، گھر کا مالک عاشق گھر میں موجود نہیں تھا اور وہ محفوظ رہا ۔

آسمانی بجلی

مزید : علاقائی