ملتان‘ ڈکیتی و چوری کی پے درپے وارداتیں‘ شہری لٹتے رہے ‘ پولیس سوتی رہی

ملتان‘ ڈکیتی و چوری کی پے درپے وارداتیں‘ شہری لٹتے رہے ‘ پولیس سوتی رہی

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان شہر وارداتوں کے بھنور سے نہ نکل سکا،ڈولفن فورس،محافظ سکواڈ،کوئیک ریسپانس فورس،ریپیڈ ریسپانس فورس کی موجودگی کے باوجود شہری ڈاکووں کے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ہاتھوں لٹنے پر مجبور اعلیٰ افسران تدارک میں ناکام۔معلوم ہوا ہے کہ بستی سردار پور تھانہ الپہ کے علاقہ میں نوید احمد سے25 ہزار،بوسن روڈ پرسہیل سے10ہزار روپے نامعلوم افراد چھین کر لے گئے،پیپلز کالونی میں عبدالرحمان کے گھر 3 مسلح افراد داخل ہوئے اور گھر سے 10تولہ سونا،ہزاروں کی نقدی چھین کر لے گئے۔حرم گیٹ کے علاقہ میں ذیشان سے موٹرسائیکل چھینا گیا ہے،مدینہ کالونی میں160خالد محمود جوکہ ریلوے ملازم ہے سے 3افراد 25 ہزاور روپے چھین کر لے گئے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ڈاکووں نے اسد سے 17 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں رکشہ میں دوران سفر نامعلوم چور نے نورین بی بی کا 50 ہپزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے جلسہ کے دوران چند روز قبل نامعلوم جیب تراشوں نے مقامی صحافی عاصم سمیت 6 افراد کو 90 ہزار روپے مالیت کے 6 موبائل فونز سے محروم کر دیا۔تھانہ کوتوالی ہی کے علاقے میں نامعلوم چور نے حماد کے دفتر میں داخل ہو کر ایک لاکھ روپے نقدی چوری کر لی۔تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں ڈاکووں نے خرم سے 5 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے رمجان کی موٹڑ سائیکل چوری کر لی۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ڈاکووں نے زرگر کی دکان میں گھس کے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور چاندی لوٹ لی۔تھانہ بستی ملوک ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے اسماعیل کے بھانہ سے 60 ہزار روپے مالیت کی بکریاں چوری کر لیں۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے رحیم بخش کے گھر سے دس لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر لی۔آرے والی گلی میں ستو مائی کے گھر سے نامعلوم چور یو پی ایس لے اُڑا،دریں اثناء کوتوالی کے علاقے سے الطاف کی موٹر سائیکل میٹرو ایم این ایل 9550نامعلوم چور لے اُڑے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر