لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ ‘ ایم ایس نشتر ہسپتال کے تبادلے پر عملدرآمد روکنے کاحکم سیکرٹری ہیلتھ سے 2 مئی کو وضاحت طلب

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ ‘ ایم ایس نشتر ہسپتال کے تبادلے پر عملدرآمد روکنے ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم ایس نشترہسپتال کے تبادلہ پرعمل درآمد روکتے ہوئے سیکرٹری محکمہ صحت(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

پنجاب سے 2 مئی کووضاحت طلب کرلی ہے۔فاضل عدالت میں نشترہسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹرعبدالرحمن قریشی نے درخواست دائر کی تھی کہ اسے 24 مارچ2017 ء کوڈی جی خان سے ملتان مذکورہ عہدے پرتعینات کیاگیااوراب 16 اپریل کوسیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے اس کو مذکورہ عہدے سے ہٹاکرہیڈکوارٹررپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس ضمن میں درخواست گذار کے وکیل محموداشرف خان نے دلائل دئیے کہ درخواست گذارنے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نشترہسپتال میں ہونے والی سیکڑوں آسامیوں پربھرتی روک دی جس پر مقامی ممبران اسمبلی نے اس پربھرتی کرنے کے لئے دباؤ ڈالناشروع کردیا لیکن انکارکرنے پر محض سیاسی بنیادوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی عائدہونے کے باوجودتبادلہ کردیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر