دیوان عاشق بخاری جعلی سند کیس کی سماعت14 مئی تک ملتوی

دیوان عاشق بخاری جعلی سند کیس کی سماعت14 مئی تک ملتوی

ملتان(خبر نگار خصوصی)سیشن جج ملتان نے سابق ایم این اے دیوان عاشق حسین بخاری کی جانب سے جعلی سند پیش کرنے کیخلاف درخواست میں نقول تقسیم کرنے کے لئے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سماعت 14 مئی تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں الیکشن کمیشن نے درخواست ائرکی تھی کہ جلالپورپیروالہ سیدیوان عاشق حسین بخاری ممبرقومی اسمبلی منتخب ہوئے جن کے خلاف بی اے کی جعلی سندرکھنے پرالیکشن ٹربیونل نے 23 ستمبر 2014 ء کو دیوان عاشق بخاری کو نا اہل قرار دیا تھا جس کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی اپیل خارج ہوگئی اس لئے جعلی سندرکھنے پرکارروائی کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر