بجلی تنصیبات کے کام میں رکاوٹ پیدا ہونے پر آر پی او ملتان کو نفری فراہم کرنے کی ہدایت

بجلی تنصیبات کے کام میں رکاوٹ پیدا ہونے پر آر پی او ملتان کو نفری فراہم کرنے ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے بجلی تنصیبات کے کام میں رکاو ٹ پیداہونے پر آرپی اوملتان کونفری فراہم کرنے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کی ہدایت کردی ہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے محمدخورشیدنے درخواست دائرکی تھی کہ وزیراعظم کے خصوصی پروگرام کے تحت ملتان کے نواحی علاقہ بستی پیروالہ میں بجلی کی تنصیب کے لئے سکیم کی منظوری دی گئی اورلاکھوں روپے کاسامان لے کرموقع پرپہنچا اورتعمیرات شروع کرتے ہی مقامی سیاسی افراداپنے ساتھی افرادکے زریعے ہنگامہ کھڑاکردیتے ہیں اورمذکورہ تنصیبات کا کام بستی سکینہ اورموضع خان والہ میں کرنے کامطالبہ کرتے ہیں۔جس پر فاضل عدالت نے ایگزیکٹوانجینئرکوآرپی اوملتان سے نفری حاصل کرکے ایک ہفتے میں کام مکمل کرکے 27 اپریل کورپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر