بھارت کا جنگی جنون انتہا پر، مغربی سرحد پر لڑاکا طیاروں کی پانچ ہزار پروازیں

بھارت کا جنگی جنون انتہا پر، مغربی سرحد پر لڑاکا طیاروں کی پانچ ہزار پروازیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارت کا جنگی جنون انتہا کو پہنچ گیا، مغربی سرحدپرجنگی طیاروں نے 5 ہزار پروازیں کیں، بھارتی ایئر چیف کا موقف ہے کہ جنگی مشقیں کسی ملک کے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
خلاف نہیں۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنگی طیاروں نے گنگا شکتی نامی جنگی مشقوں کے دوران صرف تین دن میں مغربی سرحدپر 5ہزار پروازیں کیں، جس کے بعد بھارتی ایئرفورس نے اب چین سے ملحقہ شمالی سرحد کا رخ کرلیا ۔بھارتی ایئرچیف مارشل بریندرسنگھ دھنوا کا کہنا تھا کہ جنگی مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں،مشقوں کامقصدحقیقی جنگ کی صورت میں اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق مشقوں کے لئے 1150فائٹرز، ایئرکرافٹس، ہیلی کاپٹر، ڈرونز، سیکڑوں ایئرڈیفنس میزائلز، راڈارز، سرویلنس اور دیگر یونٹس تعینات کیے گئے ہیں، یہ مشقیں 88۔1987 اور 02۔2001 کے بعد اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔