تعلیم کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں‘ حاجی عطاء الرحمن

تعلیم کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں‘ حاجی عطاء الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ): چیئرمین میونسپل کمیٹی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے،تعلیم کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کاقیام ناممکن ہے،پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،جس کی بدولت سرکاری سکولوں کی کارکردگی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
میں نمایاں بہتری آئی ہے،حلقہ بھر میں تعلیم کا فروغ افتخار نذیر گروپ کا مشن ہے،فروغ تعلیم کیلئے ہمیشہ اپنا تعاون جاری رکھیں گے،گورنمنٹ مڈل سکول نے صدسالہ تقریبات کا اہتمام کرکے تاریخ رقم کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد کی صدسالہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اپنی تاریخ کو یاد رکھنے والی قومیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں،صد سالہ تقریبا کے انعقاد پر مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد کی انتظامیہ دادکی مستحق ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہانیاں خالد محمود خان نے کہا کہ سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار کسی اچھے پرائیویٹ تعلیمی ادارے سے کم نہیں،،سماجی شخصیت مسعوداحمد نے کہا کہ گورنمنٹ مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا تعاون ہمیشہ جاری رکھیں گے،اس موقع پر حاجی عطاء الرحمن کی طرف سے سکول کیلئے الیکٹرک واٹر کولر،پروجیکٹر کی فراہمی سمیت دیگر تمام ضروریات پوری کرنے کا بھی اعلان کیا،اس موقع پر چوہدری شہزاد فیصل ،چیئرمین راؤ عارف،فریاد چوہدری،رانا شبیر نمبردار،اے ای اوٹھٹھہ صادق آبادچوہدری افتخار شاہد،اے ای او جہانیاں شاہد اقبال،راناعباد نمبردار،پیر فداحسین شاہ،راؤ آفتاب احمد،رانا تصو ر ،عمیر علوی،رانا عبدالروف،ماجد اسلم،شیخ فاروق،اسامہ فاروق،حمزہ سانگی دیگر موجود تھے۔
عطاء الرحمن