باردانہ فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ‘ بوگس کاشت ڈالنے کا انکشاف

باردانہ فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ‘ بوگس کاشت ڈالنے کا انکشاف

خانیوال‘ وہاڑی ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘بارہ میل ‘ بہاولپور ‘ سمہ سٹہ ( نمائندگان) گندم خریداری مراکز پر باردانہ فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ‘ بوگس کاشتیں ڈالنے کا انکشاف (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )‘

من پسند افراد کا نام لسٹوں میں شامل ‘ حکومت نے گندم کی قیمت ادائیگی کی پالیسی کا اعلان کردیا ‘ اس سلسلے میں خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں کسانوں سے گندمَ خریدنے کیلئے 382 مراکز قائم کیئے ہیں کسانوں سے گندم خریدنے کے بعد اسی دن بنکوں کو انکا اسکرول جاری کر دیا جائے اگلے ہی دن کسانوں کو انکی گندم کے عوض مطلوبہ رقم جاری کر دی جائے گئی جس کے لیے بنکو ں میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیے جائیں گئے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے کہا ہے کہ گندم کی خرید اری میں کا شتکاروں کوتمام سہو لیات فراہم کی جائیں گی خریداری میں شفا فیت اور میر ٹ اولین تر جیح ہو گی حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق 20اپریل تک کا شتکاروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی 21اور22اپریل کو ان درخواستوں کی سکر وٹنی کی جائے گی اور اس کے بعد10ایکٹرتک کے کاشتکاروں کو بار دانہ جا ری کیا جائے گا وہاڑی میں محکمہ فوڈ ایک لا کھ 54ہزار میڑک ٹن گندم خریدے گاجس کے لئے 12مراکز خر ید اری گندم بنائے گئے ہیں ہر مر کز خریداری گندم پر گریڈ 17کا آفیسر سنٹر کوارڈینٹر مقرر کیا گیا ہے جو تمام معا ملات کو شفاف انداز سے چلا رہا ہے ہر سنٹر پر کا شتکاروں کے بیٹھنے کے بہتر ین انتظا مات اور ٹھنڈا پا نی فراہم کیا جارہاہے ہمارے کا شتکار ہمارا اثاثہ ہیں ان کو عزت و احترم دینا ہماری ذمہ داری ہے ہماری زراعت ملک کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار مر اکزخرید اری گندم پی آر سنٹر وہاڑی اور بنی شیل سنٹر پیر مراد کے دورہ کے موقع پر کا شتکاروں اور میڈ یا کے نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پر کسانوں سے باردانہ فراہمی کیلئے درخواستیوں کی وصولی کا عمل جاری ہے،گزشتہ روز بھی گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پر کسانوں کا رش لگا رہا،درخواستیں وصولی کے دوسرے روز 2200سے زائد درخواستیں وصول کی گئیں،جن میں سے کل ابتک 600سے زائد درخواستیں آن لائن کرکے لاہور بھجوائی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق کمپوٹرائزڈ گرداروی لسٹیں بننے کے باوجود پٹواریوں کی طرف سے متعدد چکوک میں کسانوں کی بوگس کاشتیں ڈالنے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے،جن پر بوگس کاشتکار باردانہ کی درخواستیں دے چکے ہیں۔ بارہ میل سے سپیشل رپورٹر کے مطابق غریب کاشتکاروں سے شفاف طریقے سے گندم خرید کرنے کے دعوے پہلے روز ہی دھرے کے دھرے رہ گئے گندم خریداری سنٹرز جودھ پور اور عبدالحکیم میں مڈل مینوں اور ٹاؤٹ مافیا نے مختلف موضع جات کے پٹواریوں سے گٹھ جوڑ کر کے اپنے من پسند افرادکے نام لسٹوں میں درج کروا لئے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان مڈل مینوں نے چند روپوں کا لالچ دے کر مزدور طبقہ کے لوگوں سے شناختی کارڈ لے کر پٹواریوں کی ملی بھگت سے لسٹوں میں درج کروا ئے ہیں جن کے نام پر ایک مرلہ زمین بھی نہیں ہے اور سینکڑوں کاشتکاروں کے نام لسٹوں سے غائب کر دیئے۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے محکمہ خوراک کے پی آر سنٹر کا دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے کندم کے کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر سنٹر میں ڈیوٹی پر تعینات سٹی کے تحصیلدار محمد اشرف صالح نے ان کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دیاور سنٹر پر کیے جانے والے انتظامات بارے بتایا ڈاکٹر سید وسیم اختر نے سنٹر پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد ان کو تسلی بخش قراردیا۔ سمہ سٹہ سے نامہ نگار کے مطابق گندم خریداری مراکز پرباردانہ کے اجراء کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری20 کے بعد سکروٹنی 24 اپریل سے باردانہ کااجراء کردیاجائیگاان خیالات کااظہار فوڈانسپکٹر چوہدری عبد الستار نے فوڈ سنٹر خانقاہ شریف میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ خانقاہ شریف سنٹر میں ایک لاکھ بوری خریدنے کاٹارگٹ مقرر کیاگیاہے یہاں پر پہلے روز 896فائیلیں جمع کیں گیءں۔ کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نے محکمہ خوراک خریداری مرکز کروڑ کادورہ کیا اس موقعہ پر اے سی کروڑ نے درخواستوں کی وصولی کی مانیٹرنگ کی اورکہاکہ باردانہ کی تقسیم منصفانہ کی جائے گی اورمحکمہ خوراک کی باردانہ پالیسی کے مطابق بوریاں تقسیم کی جائیں گی جبکہ لوگوں سے بلا تفریق فارم وصول کئے جارہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر