ملتان میں کریک ڈاؤن ‘اشتہاریوں سمیت 55ملزمان گرفتار

ملتان میں کریک ڈاؤن ‘اشتہاریوں سمیت 55ملزمان گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 05 منشیات فروش،01 ناجائز اسلحہ ،19 جواری ،02 بھکاری ،01 آتش بازی،01 پتنگ بازی ،05 گیس سیل ، 05تیز رفتاراور16اشتہاری مجرمان سمیت55ملزمان گرفتار کرلئے۔01 بوتل شراب، 05 لیٹر شراب،1280 گرام چرس، 01 پسٹل معہ 03 گولیاں، زر جواء 26240/- روپے برآمد (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کرلئے ۔ بتایا گیا ہے کہپولیس تھا نہ نیو ملتان نے ملزم حسینہ اور لیاقت کے قبضہ سے 01 بوتل شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم شہباز سے 05 لیٹر شراب، ملزم حارث سے 110 گرام چرس، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم جلال سے 1170 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم عادل سے پسٹل اور 03 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم بلو مائی اور بھرانواں مائی کو بھیک مانگنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم اجمل سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم عمران سے 12 پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم امجد، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم شاہد، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم ایاز، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم قاسم اور وسیم کو غیر قانونی گیس ری فل کرنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم انور، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم اکبر علی، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم ریاض، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم فرحان، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم اللہ بچایا، زیشان کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر مقدمات درج کر لئے۔ ملتان پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث16مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

کریک ڈاؤن

مزید : ملتان صفحہ آخر