ملیسی:بھائی کا گھر نہ بسنے پر پھوپھی نے بھتیجے کو زہر دیدیا
میلسی(نمائندہ پاکستان)وٹے سٹے کی شادی کا نتیجہ بھائی کے گھر نہ بسنے والی بھاوج سے انتقام لینے کیلئے سگی پھوپھی نے دو سالہ معصوم بھتیجے کو کالا پتھر دودھ میں ملا کر پلا دیا جس سے معصوم بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ۔تفصیل کیمطابق مدینہ ٹاؤن کے محمد معراج کی شادی مسرت بی بی جبکہ اسکی بہن مبینہ ناز کی وٹے میں مسرت کے بھائی سے شادی ہوئی تا ہم(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
مسرت اپنے شوہر معراج سے ناراض ہو کر اپنے دو سالہ بیٹے محمد شیراز کے ساتھ اپنے والدین کے گھر مدینہ ٹاؤن آ گئی جہاں اس کی بھاوج مبینہ ناز نے اسے بھائی کے گھر نہ بسنے پر طعنے دینے شروع کر دیئے اور گذشتہ روز وٹے سٹے کے جلاپے میں مبتلا شکی القلب سگی پھوپھی مبینہ ناز نے اپنے دو سالہ معصوم بھتیجے شیراز کو کالا پتھر دودھ میں ملا کر پلا دیا جس سے معصوم بچہ تڑپ تڑپ کر اپنی پھوپھی کی سنگدلی کا نشانہ بن گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا پولیس تھانہ سٹی میلسی نے مبینہ ناز کی ساس کے بیانات پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ۔