ڈسٹرکٹ کلرکس بار ملتان کے الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری شیخ قیصر بلامقابلہ سینئر نائب صدر منتخب

ڈسٹرکٹ کلرکس بار ملتان کے الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری شیخ ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ کلرکس بارایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

گئی ہے جس کے تحت 15نشستوں پر22امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگانیزسینئرنائب صدربلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ پولنگ 21 اپریل کوصبح 9 بجے سے شام بجے تک ہوگی۔اس سلسلے میں چیئرمین الیکشن بورڈارباب احمدسید،ممبران رائے محمدشفیع اورحسن مشتاق بھٹہ کی جانب سے گزشتہ روزجاری کی گئی فہرست کے مطابق صدرات کے عہدے پرحاجی محمدامین ساجداورمحمدیسین نوازبھٹی،جنرل سیکرٹری پر راناخرم شہزاداورمحمدانیس چوہان،جوائنٹ سیکرٹر ی کے لئے ایم فاروق اورمحمدتنویرخان،فنانس سیکرٹری پرایم رمضان شیخ اورمحمدکامل علی قریشی،سیکرٹری نشرواشاعت پردانش خان اورسید سبحان عالم نیز ممبران مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر12 امیدواروں میاں منیراحمدبھٹی ،سجادحسین،محمداصغرڈاہا،محمدنوازسمیجہ،عبدالرحمن مغل،ملک عرفان بھٹہ،غلام رضاملک،رانامحمدصابرسلیم،محمدزاہدقریشی،مقصوداحمد،بشیراحمداورمبین سرفرازکے درمیان مقابلہ ہوگا نیز سنیئرنائب صدرکے عہدے پرشیخ قیصراقبال بلامقا بلہ منتخب ہوگئے ہیں جس پر انہیں ممبران کی جانب سے پھول پہنائے گئے اورمٹھائی تقسیم کرنے کے ساتھ مبارکبادبھی پیش کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر