پولیس افسران عوام کو انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنائیں‘ وسیم خان

پولیس افسران عوام کو انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنائیں‘ وسیم خان

رحیم یار خان (بیورونیوز) آر پی او بہاولپور رینج وسیم احمد خان سیال نے کہا ہے کہ پولیس غریب اور امیر کے فرق کو مٹاتے ہوئے عوام الناس کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی یقینی بنائے ۔ تھانے پر آنے والے سائلین کو کسی سفارش اور غیر قانونی راستے کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہئے ۔ ایس ایچ اوز عوام کو خود سنیں اور ایس ڈی پی اوز ریکارڈ مینٹین رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ مقدمات کو جلد از جلد از جلد یکسو کریں(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

107/151 کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے امن امان کو کو بگڑنے نہ دیں ۔ امن امان کی صورت حال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے پہلے دروہ رحیم یارخان کے موقع پر ڈی پی او ذیشان اصغر اور ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نواز کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اور دفتری مدات کے ذمہ داروں کی تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر چھوٹے بڑے وقعہ کا مقدمہ لازمی درج کیا جائے اور مقدمات بلا غیر ضروری تاخیرمیرٹ پر یکسو کر کے عوام کو جلد سے جلد انصاف کی فراہمی کویقینی بنائیں ۔ قبل ازیں آر پی او وسیم احمد خان کے رحیم یار خان پہنچنے پر ڈی پی او ذیشان اصغر ، ایس پی شاہ نواز و دیگر پولیس افسران نے انہیں خوش آمید کہا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی جس کے بعد انہوں نے ڈی پی او آفس کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے تعارف حاصل کیا اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر