صدر ممنون حسین نے اعلٰی عدالتوں کے دائر ہ کار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی توثیق کر دی

صدر ممنون حسین نے اعلٰی عدالتوں کے دائر ہ کار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی ...

اسلام آباد (صباح نیوز) صدرمملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی توثیق کر دی صدارتی منظوری کے نتیجہ میں قبائلی علاقوں کے عوام کو بالآخر اعلی ٰعدلتوں سے پولیٹیکل انتظامیہ کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق مل گیا۔قبائل نے صدر اور پارلیمینٹ سے اظہار تشکر کیا ہے صدر مملکت نے منگل کو پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں سے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کے بل پر دستخط کیے ہیں یہ بل وزیر اعظم نے اپنی سفارش کے ساتھ صدر پاکستان کو بھجوایا تھا جس میں آگاہ کیا کہ دونوں ایوان متذکرہ بل کی باضابطہ طور پر منظوری دے چکے ہیں صدارتی توثیق درکار ہے صدر مملکت نے بل پر دستخط کر دیے ہیں صدارتی منظوری پر قبائلی علاقوں میں جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے قبائل نے اراکین پارلیمینٹ سے اظہار تشکر کیا ہے کئی علاقوں سے متذکرہ بل کی باضابطہ طور پر صدر کی جانب سے منظوری دینے پر ڈھول کی تھاپ پر قبائلی عوام نے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی رقص کیا۔

فاٹا

مزید : صفحہ اول