عدالتی حکم عدولی پر 10 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم عدولی پر 10 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان(خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر10پولیس اہلکاروں کے بلاضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کر کے 18 اپریل کوپیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ الپہ میں درج مقدمہ سرکار بنام محمداسلم میں سب انسپکٹرمحمدحیات،اے ایس آئی وحیدحسین،ٹرینی اے ایس آئی محمدعلی،ہیڈکانسٹیبل محمدعارف،کانسٹیبل عنصرجاویدکو25 اپریل،اس طرح تھانہ ممتازآبادمیں درج مقدمہ سرکار بنام محمدارشد میں سب انسپکٹربشیراحمد،اے ایس آئی محمدناصر،ٹرینی اے ایس آئی ناصراقبال،کانسٹیبلوں محمدعرفان اورشاہدافضل کو3 مئی کوپیش کرنے کاحکم دیاہے۔

وارنٹ گرفتاری

مزید : ملتان صفحہ آخر