تحریک انصاف کے نگراں وزیر اعظم کے نام اعلان کرنے پر سکتے میں ہوں : خورشید شاہ

تحریک انصاف کے نگراں وزیر اعظم کے نام اعلان کرنے پر سکتے میں ہوں : خورشید شاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناہے کہ نوازشریف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں، نوازشریف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں۔نگراں وزیراعظم سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے کہا 15 مئی تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا چاہیے جب کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ میں نے اور وزیراعظم نے کرنا ہے۔خورشید شاہ نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے مشاورت جاری تھی، میں نے تحریک انصاف سے رابطے کیے لیکن انہوں نے نہیں کیا، تحریک انصاف کے نام میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچ گئے، اب ان سے ملاقات کا کیا فائدہ، البتہ پی ٹی آئی کی جانب سے ناموں کے اعلان پر سکتے میں ہوں۔ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، جمہوریت اور آمریت میں پھر کیا فرق رہے گا جب کہ اظہار رائے کو ریاست کیخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے، قانون بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول