صوبہ بھر میں نادرا کیاسک سنٹرز نے فرد ملکیت کے اجراء کا کام شروع کردیا

صوبہ بھر میں نادرا کیاسک سنٹرز نے فرد ملکیت کے اجراء کا کام شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی ) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور نادرا کے درمیان معاہدے کے بعد صوبہ بھر میں نادرا کیاسک کے سنٹرز نے فرد ملکیت کے اجراء کا کام شروع کردیا ہے۔(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
کیاسک سنٹرز سائیلین اور اراضی مالکان کو صرف ذاتی ریکارڈ اور ثبوت کی فرد ملکیت جاری کریں گے،بتایا گیا ہے کہ پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کی منظوری کے بعد تحصیل ملتان سٹی میں 42تحصیل ملتان صدر میں20تحصیل شجاعباد میں 30اور تحصیل جلالپور پیر والا میں بھی 3نادرا کیاسک سنٹر ز نے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔نادراکیاسک سنٹرز صرف ثبوت کی فرد ملکیت جاری کریں گے۔اس فرد ملکیت کے ذریعے نہ تو اراضی فروخت کی جاے گی نہ ہی عدالتوں میں اس کی قانونی حیثیت تسلیم کی جائے گی۔اراضی فروخت کے لینڈ ریکارڈ سنٹرز نے سے فرد ملکیت جاری کی جائے گی،نادرا کیاسک سنٹرز سے جاری ہونے والی فرد ملکیت اراضی مالکان کو پاس صرف ذاتی ریکارڈ کے لیے جاری ہوگی۔
فرد ملکیت