’بچے برائے فروخت‘ محکمہ بلڈنگ کے ورک چارج ملازم کا تنخواہوں کی بندش کیخلاف احتجاج

’بچے برائے فروخت‘ محکمہ بلڈنگ کے ورک چارج ملازم کا تنخواہوں کی بندش کیخلاف ...

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)بچے برائے فروخت، 13سال سے ملازمت کرنے والے محکمہ بلڈنگ کے ورک چارج ملازم کی 3ماہ سے تنخواہ بند،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی،غریب ملازم کاپریس کلب ڈیرہ کے باہربچوں کے گلے میں کارڈلٹکائے ہوئے تھے جن پر لکھاتھا بچے برائے فروخت احتجاج،متاثرہ شخص عزیزاکبرنے بتایا کہ مجھے گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی جس(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

کی وجہ سے مالی حالات سخت خراب ہو چکے ہیں اور نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان احمد علی کمبوہ اور ڈپٹی کمشنر ابراہیم جنید سے فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ایکسئین بلڈنگ ہمایوں مسرور نے بتایا کہ حکو مت کی طرف سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تنخوائیں نہیں ادا کی جا سکی تاہم فنڈز کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو درخواست بھجواد ی گئی ہے اور جونہی فنڈز فراہم ہوئے تمام ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائیگی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر