پاکستان ای سی او کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے ، سرتاج عزیز

پاکستان ای سی او کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے ، سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوشنبے /اسلام آباد ( آئی این پی ) تاجکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندگان وزارتی کونسل کے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز نے اجلاس کی صدارت کی ۔ دوشنبہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی روابط کو فوقیت دی جائے گی ۔ تنظیم کے رکن ممالک کے مابین علاقائی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔اعلامیہ میں ای سی او تنظیم کو مضبوط بنانے سمیت علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ وزارتی کونسل اجلاس کے دوران سرتاج عزیز نے چیئرمین شپ تاجک وزیر خارجہ اسلووشراجین کے سپرد کی ۔ وزارتی اجلاس کے دوران تجارت، سرمایہ کاری ، مواصلات ، ٹرانسپورٹ ، زراعت ، غذا، توانائی ، ماحولیات کے شعبوں میں پیشرفت پر غور کیا گیا ۔ وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان تنظیم کے تحت تمام شعبوں ، اقدامات کی حمایت کرتا ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے ای سی او وژن 2015 کے اطلاق کے لئے ہر ممکن کوشش کی ۔ علاقائی روابط ، عوام اور سامان کی آزادانہ نقل و حرکت چاہتے ہیں ۔
ای سی او

مزید :

صفحہ اول -