نواز شریف قومی اداروں کیخلاف چڑھائی کر رہے ہیں ،شیخ رشید

نواز شریف قومی اداروں کیخلاف چڑھائی کر رہے ہیں ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف قومی اداروں کے خلاف چڑھائی کر رہے ہیں اس کا خمیازہ جلد بھگتیں گے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھرپر فائرنگ واقعے سے شہبازشریف کے گڈ گورننس کا پول کھل گیا مشاہد حسین جی حضوری کرنے والا آدمی ہے جس کی وجہ سے میں ق لیگ سے الگ ہوا سی پیک کے معاملے پر مشاہدحسین ارسطو بنا بیٹھا ہے نواز شریف 90 کی دہائی میں اپنی کا بینہ کے وزیروں کے آواز ٹیپ کیا کرتا تھا۔ شاہ عبداللہ کی زاتی درخواست پر نواز شریف کو پارٹی ملی آئندہ الیکشن میں چھوٹے سیاسی جماعتیں سے ملکر عمران خان کو کامیاب کرائیں گے۔ عام انتخابات اگست میں ہونگے ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس طرح نواز شریف ملکی اداروں کے خلاف چڑھائی کر رہے ہیں ۔ مستقبل قریب ہیں وہ خود کاٹیں گے۔ شہباز شریف کے پاس اپنی کوئی قوت اورفیصلہ نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -