ٹی وی چینلز کو پیمرا قوانین کی شق 19 اور 68 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ٹی وی چینلز کو پیمرا قوانین کی شق 19 اور 68 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ( آئی این پی ) پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو پیمرا قوانین کی شق 19 اور 68 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو پیمرا قوانین کی شق 19 اور 68 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ہدایت نامے میں تمام میڈیا چینلز کو عدلیہ اور جج صاحبان سے متعلق تضحیک آمیز مواد نشر نہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔ پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقنی بنائیں ۔

ٹی وی چینلز

مزید : صفحہ اول